Monday, January 6, 2014

بچّوں کے نام



٭بچّوں کے نام٭

1) مستحب ہے کہ نوزاد بچہ کو سات دن تک "محمد" کہا جائے اور سات روز بعد چاہیں تو نام بدل دیں یا باقی رکھیں۔

2) اولاد کا باپ کے اوپر ایک حق یہ بھی ہے کہ اس کا اچھا نام رکھے اور بہترین نام وہ ہیں جن میں عبودیّت و بندگی کے معنی پنہاں ہوں جیسے عبداللہ، عبدالرحمان، عبدالرحیم وغیرہ۔

3) بہترین نام انبیاء کے نام ہیں اور ان میں سب سے افضل "محمد" ہے۔

4) روایات میں "محمد" اور "علی" نام رکھنے کی بھی تاکید آئی ہے جیسا کہ ملتا ہے؛

الف۔ جب کسی کو محمد یا علی پکارا جاتا ہے تو اسے سن کر شیطان اس طرح سے پانی پانی ہو جاتا ہے جیسے دھات پانی ہو جاتا ہے۔

ب۔ اس گھر میں فقیری نہیں آتی ہے جس کے گھر میں محمد، احمد، علی، حسن، حسین، جعفر، طالب، عبداللہ یا فاطمہ نام کے بچے ہوں۔


الاحقر: ابو زین الہاشمی

1 comment: