كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ
ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
(روئے زمین پر موجود ہر چیز فنا ہونے والی ہے اور صرف
آپ کے صاحب عزت و جلال رب کی ذات باقی رہنے والی ہے)۔
خلاصہ: وجہ اللہ سے مراد اللہ کا دین ہے، اور تمام
انبیاء و رسل و اصیاء اسی اللہ کے دین کا مصداق ہیں۔ چنانچہ حضرت محمد مصطفی(ص)
بھی وجہ اللہ ہیں، حضرت ابراھیم(ع) بھی وجہ اللہ ہیں، موسی(ع) بھی وجہ اللہ ہیں،
آدم و نوح و ادریس و یعقوب و ایّوب و اسماعیل و اسحاق و عیسی(علیھم السلام) بھی
وجہ اللہ ہیں۔
مولا علی(ع) و امام حسن و حسین(ع) و تمام آئمہ وجہ
اللہ ہیں اور اللہ کی کتاب اور اللہ کا دین اسلام بھی وجہ اللہ ہے۔
خاکسار: ابو زین الہاشمی
No comments:
Post a Comment